حیدرآباد پرانی دشمنی پر لوک گلوکار کو قتل کر دیا گیا

کمال خاصخیلی پر گھر کے قریب 2 افراد نے گولیاں برسا دیں، متوفی 7بچوں کا باپ تھا.


Numainda Express November 12, 2012
کمال خاصخیلی پر گھر کے قریب 2 افراد نے گولیاں برسا دیں، متوفی 7بچوں کا باپ تھا. فوٹو : فائل

نسیم نگر فیزون میں 40 سالہ لوک گلوکارکمال خاصخیلی ولد مزار خان خاصخیلی کو گھرکے قریب 2 مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا۔

زخمی کووادھو واہ پر واقع ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو سول اسپتال منتقل کیا، جہاں پوسٹ مارٹم اور پولیس کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق گلوکار کا قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہیجو لڑکی کے رشتے کے تنازع پر شروع ہوئی تھی۔ مقتول 2 بیٹوں اور 5 بیٹیوں کا باپ اور ضلع نوشہرو فیروز کے شہر ہالانی کا رہائشی تھا۔ رات گئے تک واقعہ کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔