چیرمین پی سی بی شہریار خان کا مستعفی ہونے سے گریز

شہریار خان صرف وزیر اعظم کی جانب سے ہدایت کی صورت میں ہی استعفیٰ دیں گے، ذرائع


Saleem Khaliq March 27, 2016
شہریار خان صرف وزیر اعظم کی جانب سے ہدایت کی صورت میں ہی استعفیٰ دیں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پی سی بی شہریارخان مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

ذرائع نے بتایا کہ وہ صرف اسی صورت میں عہدہ چھوڑیں گے جب وزیر اعظم کی جانب سے ایسی ہدایت دی جائے، ایسے میں نجم سیٹھی کے دوبارہ چیئرمین بننے کی راہ ہموار ہو جائے گی، عدالت نے انھیں صرف ایک الیکشن میں حصہ لینے سے روکا تھا تاحیات پابندی نہیں لگائی تھی، دوبارہ انتخابات ہوئے تو وہ شرکت کے اہل ہوںگے، البتہ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی پس منظر میں کام کر کے ہی لطف اندوز ہو رہے ہیں، انھیں شہریارخان جیسے ''ڈمی چیئرمین'' کی موجودگی سے کوئی مسئلہ نہیں بلکہ اپنے فیصلے کرنے میں آسانی ہی ہوتی ہے۔