فلم ’’شوٹ آئوٹ ایٹ وڈالہ ‘‘میں آئٹم سانگ نہیںپریانکا

’’شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالہ ‘‘میں آئٹم سانگ نہیں کررہی، ایکتا کپور کی ایک فلم میں کام کررہی ہوں اور وہ ’’ملن ٹاکیز‘‘ ہے۔


Net News November 13, 2012
پریانکا کی ابھی دو فلمیں ’’کرش تھری ‘‘اور ’’زنجیر ‘‘کے ریمیک کی شوٹنگز بھی ہوں گی۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ ایکتا کپور کی نئی فلم ''شوٹ آئوٹ ایٹ وڈالہ ''میں کوئی آئٹم سانگ نہیں کررہی ہوں یہ سب افواہیں ہیں اور اب آنیوالی کسی ایسی فلم میں آئٹم سانگ نہیں کروں گی جس میںمیرا کوئی بڑا کردار نہیں ہوگا ۔

اداکارہ نے کہا کہ ایوارڈ ملنے پر خوش ہوں تاہم ایکتا کپور کی صرف ایک فلم میں کام کررہی ہوں اور وہ ''ملن ٹاکیز'' ہے ۔اس فلم کے بارے میں اداکارہ نے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی البتہ قبل ازیں یہ خبر آئی تھی کہ اس فلم میں پریانکا کی جگہ سوناکشی سنہا کو کاسٹ کرلیا گیا ہے بہرحال اب اداکارہ نے پھر سے اس فلم میں کام کرنے کی بات کی ہے ۔واضح رہے کہ پریانکا کی ابھی دو فلمیں ''کرش تھری ''اور ''زنجیر ''کے ریمیک کی شوٹنگز بھی ہونگی جن پر کام جاری ہے ۔

مقبول خبریں