شان رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے لبیک یا رسول اللہ مارچ

حکومت امریکا سے تعلقات پر نظرثانی کرے ، اقوام متحدہ انسداد توہین رسالت کا عالمی قانون بنائے


Staff Reporter November 13, 2012
کراچی:جماعت اہلسنت کے تحت لبیک یارسول اللہؐ لانگ مارچ کے شرکا ایم اے جناح روڈ سے گزر رہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

تحفظ ناموس رسالتؐ کے سلسلے میں منعقدہ لبیک یا رسول اللہ لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنّت کے قائدین نے کہا ہے کہ شان رسالتؐ میں گستاخی مسلمان کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ۔

حکومت امریکا سے تعلقات پر نظرثانی کرے، مسلمان دہشت گرد نہیں بلکہ گستاخ رسول دہشت گرد ہے، اقوام متحدہ میں پیغمبر اسلام کی توہین سے متعلق قانون سازی نہ کی گئی تو بین المذاہب تصادم کا خطرہ ہے ۔ تحفظ ناموس رسالت کے سلسلے میں جماعت اہلسنّت پاکستان کے تحت 8 نومبر کو راولپنڈی سے شروع ہو نے والے ' 'لبیک یا رسول اللہ لانگ ما رچ '' کا پانچویں دن کراچی پہنچنے پر جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ تراب الحق قادری کی ہدایت پر قائدین و کا رکنان نے استقبال کیا ۔لانگ ما رچ کی قیا دت پروفیسر مظہر سعید کاظمی ، علامہ ریا ض حسین شاہ ،پیر خا لد سلطان ،علامہ اکرم سعیدی ،سردار شاہ جیلانی ،مفتی فضل جمیل رضوی ،ڈاکٹر سرفراز سیفی ،پیر آصف جیلانی ،مفتی احمد میاں برکا تی و دیگر کر رہے تھے ۔لانگ ما رچ سپر ہائی وے سہراب گوٹھ سے شاہراہ پاکستان ، واٹر پمپ،عائشہ منزل ،لیاقت آباد ،تین ہٹی،جہانگیر رو ڈ ، پرانی نمائش سے ہوتا ہوا ایم اے جناح روڈ مزار قطب عالم شاہ بخاری،جامع کلاتھ مارکیٹ پر اختتام پذیر ہوا،جہاں جلسہ عام کا اہتما م کیا گیا ۔

لانگ مارچ کے اختتامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکز ی امیر پروفیسر مظہر سعید کاظمی نے کہاکہ آزادی ٔ اظہار کے نام پر یہود و نصا ریٰ مسلمانوں کے ایمان پر حملے کر رہے ہیں ۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے جنرل سیکریٹری علامہ ریاض حسین شاہ نے کہا کہ او آئی سی کی طرف سے توہین آمیز فلم کے خلاف موثر کارروائی کے بجائے صرف بیان جاری کرنا افسوسناک ہے ۔سنّی اتحاد کونسل کے سیکریٹری جنرل حا جی حنیف طیب نے کہاکہ امریکا دوسرے ملک میں دہشت گرد تلاش نہ کرے گستاخانہ فلم اور خاکے بنانے والے دہشت گرد ہیں ۔

لانگ ما رچ کے اختتامی جلسے میں پیر خالد سلطان قادری، علامہ اکرم سعیدی ، مولانا ابرار احمد رحمانی ، مولانا خلیل الرحمان چشتی ، علامہ کوکب نورانی اوکا ڑوی ، سنی تحریک کے شکیل قادری ،علامہ جاوید احمد چشتی، مولانا نا صرخان ترابی ،چارق محبوب، علامہ عظمت علی شاہ ہمدانی ،پیر فارق انور شاہ کا ظمی ، احمد علی شاہ سیفی ،عرفان حسین قادری،طارق محبوب، الطاف قادری ،حمزہ علی قادری ،عبد الحفیظ معارفی، سنّی تنظیموں کے ذمے داران بھی مو جو د تھے۔