صوماليہ ميں الشباب جنگجوؤں کے فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں 3فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ميڈيا رپورٹس كے مطابق الشباب كے جنگجوؤں نے دارالحكومت كے نواحی علاقے ايلاشيا بياہا ميں فوجی اڈے پر حملہ كر ديا۔ سركاری حكام كے مطابق اس حملے ميں مجموعی طور پر 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں ميں 3 فوجی اور 7 شہری شامل ہيں ۔ زخميوں كو مختلف اسپتالوں ميں منتقل كر ديا گيا ۔