نئی فلم کے لیے مراٹھی زبان بھی سیکھ لی ہےآسن

فلم ’’کھلاڑی 786‘‘کیلیے میرے کردار کو دلچسپ بنادیا گیا ہے۔


Net News November 15, 2012
اکشے کمار نے مراٹھی زبان سیکھنے میں بڑی مدد کی ہے، آسن ۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ آسن نے کہا ہے کہ فلم ''کھلاڑی 786''کے لیے مراٹھی سیکھی ہے۔

انھوں نے کہاکہ میرے کو۔اسٹار اکشے کمار نے مراٹھی زبان سیکھنے میں بڑی مدد کی ہے ۔ان کی بہت ممنوں ہوں۔27سالہ اداکارہ آسن نے کہا کہ ایسا زندگی میں پہلی بار ہوا ہے کہ مجھے مہاراشٹرین لڑکی کا کردار نبھانے کا موقع ملا ہے ۔

میں نے اپنے کردار کے لیے تمام بنیادی کام سیکھے ہیں اور اس حوالے سے اکشے کمار کی مدد اور تعاون نے مجھے اس فلم میں یہ کردار نبھانے کے قابل بنادیا ہے ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس کردار کو خوبی سے نبھانے کی کوشش کی ہے ،میرا کردار دلچسپ ہوگیا ہے اور مجھے توقع ہے کہ اس کا اب اچھا رسپانس ملے گا ۔

مقبول خبریں