صدرزرداری کی تقریرسیاسی تھیعہدہ چھوڑ دیںن لیگ
صدرسیاسی جیالانہیںہوسکتا،انتخاب سیاسی اور کردار غیرجانبدارہوتا ہے،مشاہداللہ
KARACHI:
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاہے کہ صدرآصف زرداری کاملکوال میں سیاسی اجتماع سے خطاب آئین کی صریحاً خلاف ورزی اورسپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے ۔
انھوں نے کہاکہ صدر سیاسی عمل کے ذریعے ضرورمنتخب ہوتاہے لیکن اس کے بعدصدرکی حیثیت غیرجانبدار ہوجاتی ہے ۔ آئین کا رکھوالاکسی مخصوص جماعت کا جیالانہیں ہوسکتا۔ آصف زرداری کی سیاسی سرگرمیوں سے صدرکا عہدہ انتشارکاباعث بن رہاہے، وہ تمام اکائیوں کی بجائے صرف پیپلزپارٹی کولے کرچل رہے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ آصف زرداری وفاق پاکستان کومضبوط کرنے کی خاطرصدارت سے مستعفی ہوجائیں اور کسی موزوں شخص کو اس مقدس عہدے پرآنے کاموقع دیں۔