پانامہ پیپرز جاری کرنیوالی فرم پر پھر چھاپہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا

موزاک فونسیکا کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، پولیس نے پرانے کمپیوٹراور سامان بھی اٹھا لیا


News Agencies April 24, 2016
موزاک فونسیکا کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، پولیس نے پرانے کمپیوٹراور سامان بھی اٹھا لیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: پانامہ پیپرز جاری کرنے والی لا فرم پر ایک مرتبہ پھر چھاپہ مارا گیا۔ پولیس نے فرم کے سٹور سے مزید دستاویزات قبضے میں لے لیں۔

ذرائع کے مطابق پاناما کی پولیس نے موزاک فونسیکا کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور اس بار گودام پر چھاپہ مار کر نہ صرف لاکھوں دستاویزات قبضے میں لے لی ہیں بلکہ پرانے کمپیوٹرز اور دیگر سامان بھی اٹھا لیا۔ پانامہ پولیس کے مطابق لا فرم نے رجسٹر کی گئی کمپنیوں کی تفصیلات کو تلف کرنے کی کوشش کی تھی جس پر ریکارڈ تحویل میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی موزاک فونسیکا کے دفتر پر چھاپا مارا گیا تھا اور پولیس کئی گھنٹے تک پاناما پیپرز شائع کرنے والی کمپنی کے دفتر میں پوچھ گچھ کی گئی۔

مقبول خبریں