چوری زمین سے فضا میں منتقل دوران پرواز مسافر سے ہاتھ ہوگیا

ترکی کے تاجر کی دوران پرواز 2 لاکھ 57 ہزار ڈالر سمیت قیمتی اشیا چرالی گئیں۔


ویب ڈیسک May 03, 2016
ترکی کے تاجر کی دوران پرواز 2 لاکھ 57 ہزار ڈالر سمیت قیمتی اشیا چرالی گئیں۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: ترکش مسافر کی دبئی سے ہانک کانگ جاتے ہوئے دوران پرواز 2 لاکھ 57 ہزار ڈالر سمیت دیگر قیمتی اشیاء چوری ہوگئیں۔

ترکی سے تعلق رکھنے والے مستسا ساشی نامی تاجراماراتی پرواز کے زریعے دبئی سے ہانک کانگ روانہ ہوئے تو دوران پرواز جہاز میں سامان رکھنے والے کمپارٹمنٹ سے ان کے 2ل اکھ 57 ہزار ڈالر سمیت دیگر قیمتی اشیاء غائب ہوگئیں۔

ہانک کانگ پولیس کا کہنا ہے کہ ترکش تاجر جہاز کی اکانومی کلاس میں سفر کررہا تھا تاہم مسافر کو جیسے ہی واقعے کا علم ہوا اس نے اماراتی ائیر لائن کے اسٹاف کو اس بارے میں آگاہ کردیا۔

اماراتی ائیر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے چوری کے واقعے کے بارے میں پولیس کے ساتھ مل کرتحقیقات کی جارہی ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

مقبول خبریں