کوہلی پر 24 لاکھ کرسی کو کک مارنے والے گمبھیر پر15فیصد میچ فیس جرمانہ

کوہلی کو سزا کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہنے پر دی گئی۔


Sports Desk May 04, 2016
کوہلی کو سزا کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہنے پر دی گئی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

آئی پی ایل کے رواں سیزن میں دوسری مرتبہ سلو اوور ریٹ پر رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کو 24 لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا۔

انھیں یہ سزا کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہنے پر دی گئی۔ اس سے قبل ان پر اسی جرم میں 12 لاکھ روپے جرمانہ ہوا تھا، اس طرح انھیں مجموعی طور پر 36 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ اسی مقابلے میں کرسی کو غصے سے کک مارنے والے کے کے آر کے کپتان گوتم گمبھیر کو 15 فیصد میچ فیس جرمانہ کی گئی۔

مقبول خبریں