ہائیکورٹ کازیرحراست شامی طالبعلم پیرکوپیش کرنیکا حکم

شوگرملوں کی جانب سے کرشنگ شروع نہ ہونے پر حکومت، مل مالکان کونوٹس جاری.


Numainda Express November 17, 2012
شوگرملوں کی جانب سے کرشنگ شروع نہ ہونے پر حکومت، مل مالکان کونوٹس جاری. فوٹو: فائل

لاہور: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وزارت دفاع کو سیکیورٹی ایجنسیزکی زیر حراست شامی طالب علم یومان اسماعیل کو پیرکو عدالت پیش کرنیکا حکم دیا ہے۔

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طالبعلم کے ساتھی بلال السمیرنے درخواست دائر کی کہ اسکے ساتھی کو2 سال قبل خفیہ اداروں نے حراست میں لیا تھا جسکے بعد اب حکومت اسے ڈی پورٹ کرنیوالی ہے ۔ وزارت خارجہ کے عرب ڈیسک نے عدالت کو بتایا تھا کہ شامی طالب علم کی سفری دستاویزات کی معیاد ختم ہونے پر سیکیورٹی ایجنسیوں نے حراست میں لیا تھا۔جمعرات کو وزارت دفاع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فلائیٹ لیفٹیننٹ عرفان نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ طالبعلم کو خیبر پختونخوا کے انٹرنمنٹ سینٹر میں رکھا گیا ہے۔ دریں اثنا جسٹس ریاض احمد خان نے ملک بھرکی شوگر ملوں کی جانب سے کرشنگ شروع نہ کرنے پر وفاق، وزارت نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی، سیکریٹری صنعت، چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز اور چیئرمین آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کونوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔