وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم میں4 ہزار بھرتیاں منسوخ کردیں

لاکھوں روپے رشوت لیکر بھرتیوں کی اطلاعات پر کارروائی، انکوائری کا حکم


Staff Reporter November 17, 2012
لاکھوں روپے رشوت لیکر بھرتیوں کی اطلاعات پر کارروائی، انکوائری کا حکم. فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے محکمہ تعلیم میں لاکھوں روپے رشوت لے کر 4 ہزار بھرتیاں منسوخ کردیںاورمعاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین اینٹی کرپشن اور چیئرمین وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم کو انکوائری کی ہدایت کردی ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ضلع جیکب آباد اور ضلع شکارپور میں ہونے والی غیر شفاف بھرتیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ واقعہ فوری اہمیت کا حامل ہے ۔ انھوں نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔