چور رات کی تاریکی میں ڈھائی ہزار فٹ ریلوے لائن لے اڑے

پولیس نے ریلوے کے کی مین کی مدعیت میں 5 ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔


Nama Nigar November 18, 2012
ریلوے کی عدم دلچسپی کے باعث کوئلے سے چلنے والی واحد ٹرین کو بھی کچھ عرصہ قبل بند کر دیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

نواب شاہ سے میر پور خاص تک راجہ گاڑی کی 25سوفٹ سے زائد ریلوے لائن چوری کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ سے میرپورخاص تک کوئلے سے چلنے والی راجہ گاڑی کی 36فٹ کی 70پٹڑیاں جوکہ 2520فٹ بنتی ہیں چور رات کی تاریکی میں لے اڑے، حکومت اور محکمہ ریلوے کی عدم دلچسپی کے باعث کوئلے سے چلنے والی واحد ٹرین کو بھی کچھ عرصہ قبل بند کر دیا گیا تھا، جس کے باعث سیکڑوں ریلوے اسٹیشن ویران پڑے ہیں اور عملہ نہ ہونے کے باعث ریلوے ٹریک اور دیگر قیمتی سامان چوری کیا جاچکا ہے۔

پٹڑیوں کی چوری کا یہ واقعہ شفیع آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب دیھ 39 نصرت میں پیش آیا۔ جام صاحب پولیس نے ریلوے کے کی مین محمد صالح رند کی مدعیت میں 5 ملزمان اعجاز بروہی، حضور بخش بروہی، محمد ایوب بروہی، نور حسین بروہی اور عبدالرئوف بروہی کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مقبول خبریں