سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 12بھارتی ماہی گیرگرفتار

گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا۔


Staff Reporter November 18, 2012
میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے 2 بوٹس تحویل میں لے لیں۔ فوٹو : ایکسپریس

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 12بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے 2 بوٹس تحویل میں لے لیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی اور غیر قانونی طور پر مچھلی کا شکارکر نے پر 12بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے 2 بوٹس تحویل میں لے لی ہیں، ترجمان میری پی ایم ایس اے کمانڈر محمد فاروق کے مطابق گرفتار کئے جانے والے بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے اور گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔