روی چندرن ایشون وکٹوں کی تیزترین ففٹی مکمل کرنیوالے چوتھے بھارتی کرکٹربن گئے

احمد آباد ٹیسٹ میں یوراج اور پجارا نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں وکٹ کیلیے احمدآباد میں 5ویں بڑی شراکت قائم کی۔


Sports Desk November 18, 2012
روی چندرن ایشون نے جادوگر اسپنر انیل کمبلے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ فوٹو : فائل

کیریئر کا 9واں ٹیسٹ کھیلنے والے روی چندرن ایشون وکٹوں کی تیزترین ففٹی مکمل کرنے والے بھارتی بولرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے۔

انھوں نے اس معاملے میں انیل کمبلے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جنھوں نے ابتدائی50وکٹیں10 میچز میں حاصل کی تھیں، گریم سوان نے برصغیر میں پانچویں مرتبہ 5 وکٹوں کا کارنامہ انجام دیا، 10ٹیسٹ میں ان کے شکاروں کی تعداد58 ہوگئی۔

نوجوان بھارتی بیٹسمین چتیشور پجارا نے انگلینڈ کیخلاف احمد آباد ٹیسٹ میں 206 رنز بنائے، یہ ان کی بہترین انفرادی اننگز ہے، اس سے قبل انھوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف رواں برس ہی حیدرآباد میں159رنز بنائے تھے، حالیہ میچ کی پہلی باری میں 521 رنز انگلینڈ کیخلاف بھارت کا 10واں 500 پلس اسکور بنا، ہوم سیریز میں چوتھی مرتبہ حریف کیخلاف میزبان نے یہ سنگ میل عبور کیا، یوراج اور پجارا کے درمیان 130 رنز انگلینڈ کیخلاف پانچویں وکٹ کیلیے احمدآباد میں 5ویں بڑی شراکت رہی۔