سعیداجمل کوآسٹریلیا میں کھیلنے سے روکنے پر ایڈیلیڈ کی پی سی بی پرتنقید

پی سی بی نے اعلان کیا کہ وہ خود ایک ایونٹ منعقد کرنے والا ہے جس کے بارے میں چند روز قبل تک کوئی نہیں جانتا تھا۔


Sports Desk November 18, 2012
ہم سعید اجمل کی جانب دیکھ رہے تھے کیونکہ وہ ورلڈ کلاس بولر ہیں،سائوتھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن۔ فوٹو اے ایف پی

بگ باش ٹیم ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے آخری لمحات میں سعید اجمل کو آسٹریلیا میں کھیلنے سے روکنے پر پی سی بی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سائوتھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جمی ککس کا کہنا ہے کہ ہم سعید اجمل کی جانب دیکھ رہے تھے کیونکہ وہ ورلڈ کلاس بولر ہیں، مگر پھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ وہ خود ایک ایونٹ منعقد کرنے والا ہے جس کے بارے میں چند روز قبل تک کوئی بھی نہیں جانتا تھا، یہ ہمارے لیے انتہائی مایوس کن بات ہے۔ یاد رہے کہ ایڈیلیڈ آل رائونڈر اینڈریو میکڈونلڈ کی خدمات سے بھی محروم ہوچکی جنھیں ہیمسٹرنگ سرجری کرانا پڑی۔