آسٹریلیا انجری خطرات کے باوجود بولرز کی روٹیشن پالیسی جاری رکھے گا

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کسی بھی بولر کو آرام دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے.


Sports Desk November 18, 2012
کھلاڑیوں کو آرام کا پورا موقع میسر ہے، انھیں انجری کے خوف سے باہر نہیں بٹھا سکتے. فوٹو: فائل

آسٹریلیا انجری خطرات کے باوجود بولرز کی متنازع روٹیشن پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھے گا۔

بولنگ کوچ الیسٹر ڈی ونٹر نے واضح کیاکہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کسی بھی بولر کو آرام دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، برسبین ٹیسٹ میں جیمزپیٹنسن، پیٹرسڈل اور بین ہلفنہاس شریک تھے، مگر ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون میں شمولیت انجری مینجمنٹ کے بجائے صرف فارم پر منحصر ہوگی، ڈی ونٹر کا کہنا ہے کہ پہلے اور دوسرے ٹیسٹ کے دوران کافی وقت ہوگا جس میں کھلاڑیوں کو آرام کا پورا موقع میسر آرہا ہے، ایسے میں ہم انھیں انجری کے خوف سے باہر نہیں بٹھا سکتے،فی الحال ہماری بولرز سے متعلق روٹیشن پالیسی جاری رہے گی۔