قربانی اہل حق نے دیجابر نے یزیدیت اختیار کی ثروت قادری

امام حسینؓ کے نقش قدم پر چل کر ہی ظالم وجابر کو شکست دی جاسکتی ہے.


Staff Reporter November 18, 2012
محرم میں ہم آہنگی و بھائی چارے کو فروغ دیا جائے،مرکز اہلسنت پرگفتگو . فوٹو : فائل

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ صبر و استقلال اور ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔

حضرت امام حسین کے نقش قدم پر چل کر ہی حالات کا مقابلہ اور ظالم وجابر انسانیت کے دشمنوں کو شکست دی جاسکتی ہے دہشت گردی ،انتہا پسندی کو فروغ دینے والے اسلام دشمن اور یہود نصاریٰ کے ایجنٹ ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنت پر شاہ فیصل کالونی سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ اسلامی سال کا پہلا اور آخری مہینہ قربانی کا درس دیتا ہے۔

ہمیں بھی اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی بقا و سلامتی اور مظلوم عوام کے حقوق کیلیے قربانی دینا ہوگی انھوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ قربانی ہمیشہ اہل حق نے ہی دی ہے اور ظالم جابر نے ہمیشہ یزیدیت کا راستہ اختیار کیا ہے، انھوںنے کہا کہ اسلام امن ،محبت،بھائی چارگی،احترام انسانیت کا درس دیتا ہے اس عظیم مقدس مہینے میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارگی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے۔