- پہلا ٹی 20: آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
- سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھنے والے جج عدلیہ میں مداخلت کے دعوے پر قائم
- موبائل آپریٹز نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے اور پیغامات بھیجنے پر رضامند
- آئی ایم ایف کا پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد منظور
- پنجاب میں تندوری روٹی 25 اور چپاتی کی 15 روپے میں فروخت ہوگی
- لاہور؛ گھر میں گیس دھماکے سے ایک شہری جاں بحق
- جناح ہاؤس لاہور میں قائم کی گئی جناح گیلری کوشہریوں کیلیے کھول دیا گیا
- پیپلزپارٹی کا بجٹ کے بعد بھی وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ
- عوام کے تحفظ میں کوتاہی برتنے والے افسران سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، ضیا لانگو
- کرپشن کیسز میں سیاستدانوں کو بڑا ریلیف، نیب کے نئے قواعد و ضوابط تیار
- محکمہ خوراک کے افسران نے بوریوں میں ناقص گندم اور مٹی بھر کر3 ارب کا نقصان پہنچایا، رپورٹ
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان بدستور ناقابل شکست، آخری میچ برابر ہوگیا
- کانگریس رہنما کا پاکستان کی حمایت میں بیان وائرل؛ مودی سرکار تلملا گئی
- سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا
- خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلیے قرارداد منظور
- ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 8 پیسے، اوپن مارکیٹ میں 14 پیسے مہنگا ہوگیا
- صوبے میں لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں، وفاق انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کرے، وزیراعلیٰ کے پی
- فلائی جناح نے شارجہ کے بعد مسقط کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا
- اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، 73 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور
مریم نوازسے برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر کی ملاقات
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نوازشریف سے گزشتہ روز برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر سوسن ہائی لینڈ کی سربراہی میں نمائندہ وفد نے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹائون میں ملاقات کی جس میں پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مریم نواز نے پولیٹیکل قونصلر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے خواتین کو وراثت اور جائیداد میں ان کا حق دلانے کے لیے قانون سازی کی ہے، اسی طرح سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے لیے مختص کوٹے پر عملدرآمد میں بھی حکومت نے پیش رفت کی ہے اور سرکاری محکموں میں خواتین محکمے کے انچارج کے طور پر بھی کام کر رہی ہیں۔ انھوں نے تعلیم کے شعبے میں طالبات کی بھرپور دلچسپی اور پنجاب حکومت کی طرف سے اسٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ کی فراہمی سمیت کیے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔ برطانوی پولیٹیکل قونصلر نے مریم نواز سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی طرف سے سماجی شعبے کی بہتری اور شہری سہولتوں میں اضافے کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔