مصطفی لاکھانی سندھ ہائی کورٹ بارکے صدرمنتخب ہوگئے

عدلیہ آزادہے غیرجانبدارنہیں،مصطفی لاکھانی،نومنتخب صدر کی ایکسپریس سے گفتگو۔


Staff Reporter November 18, 2012
عدلیہ آزادہے غیرجانبدارنہیں،مصطفی لاکھانی،نومنتخب صدر کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سندھ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال2012-13میں مصطفی لاکھانی ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے صدرمنتخب ہوگئے ہیں۔

غیرسرکاری حتمی نتائج کے مطابق انھوں نے 719ووٹ حاصل کیے،ان کے مقابل امیدوار مشتاق اے میمن نے 572ووٹ حاصل کیے۔ سیکریٹری کی نشست پر اصغرنسیم فاروقی نے672ووٹ حاصل کرکے محمدسلیم منگریوکوشکست دی جنھوں نے 614 ووٹ حاصل کیے۔نائب صدارت کے حقداریوسف مولوی ٹھہرے انھوں نے ریکارڈ864ووٹ حاصل کیے ان کے حریف محمداخلاق کے حصے میں411ووٹ آئے جبکہ جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پرریحان عزیز ملک بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔خازن کاعہدہ بدستورماجدنعمان کے پاس رہے گاجنھوں نے676 جبکہ ان کے مدمقابل شیخ اکرام عزیزنے 598ووٹ حاصل کیے۔

مجلس عاملہ کی9نشستوں پربالترتیب عاصم عزیز903ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبرپررہے،اسجد ستار 835،محمداقبال عقیل774،عزیز الدین قریشی 772،سعیدہ صدیقی 729،قاضی اطہر 718، خورشیدجاوید 708، محمد اکرام صدیقی 707اورلیاقت حسین ایڈووکیٹ نے 698ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے۔نومنتخب صدرمصطفی لاکھانی ایڈووکیٹ نے ایکسپریس سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بارکے صدر کی حیثیت سے وہ عدلیہ کے ادارے کو مضبوط بنائیں گے،انھوں نے کہاکہ ملک میں عدلیہ آزادہے تاہم غیرجانبدارنہیں۔