برطانوی گلوکارہ ایمی وائن کا گھر نیلامی کیلیے پیش

شراب کی زیادتی کی وجہ سے ایمی وائن 23 جولائی2011 کو مردہ پائی گئی تھی۔


November 19, 2012
شراب کی زیادتی کی وجہ سے ایمی وائن 23 جولائی2011 کو مردہ پائی گئی تھی۔ فوٹو فائل

آنجہانی برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہائوس کا کیمڈن اسکوائر لندن میں واقع گھر لندن کے نیلام گھر مک ہیو اینڈ کو میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گھر کو ایمی کے خاندان نے 27 لاکھ پائونڈ میں فروخت پر لگایا تھا مگر اس قیمت پر فروخت نہیں ہو سکا جس کے بعد اب یہ اٹھارہ لاکھ پائونڈ کی کم سے کم قیمت پر نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔گھر کو برطانوی اکیڈمی آف فلم اور ٹی وی کے ذریعے تین دسمبر کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس گھر میں 23 جولائی 2011 کو گلوکارہ ایمی وائن ہاس مردہ حالت میں پائی گئیں تھیں۔ وفات کے وقت ایمی نے اتنی شراب پی رکھی تھی جو کہ ایک ڈرائیور کے لیے مقررہ حد سے پانچ گنا زیادہ تھی۔

مقبول خبریں