سری دیوی منفی 7 درجہ حرارت میں اپنی نئی فلم "مام" کی شوٹنگ میں مصروف

ویب ڈیسک  پير 16 مئ 2016
موسم کی سختی کے باوجود فلم ’’مام‘‘ کی ٹیم تمام مناظر کی عکس بندی کے لئے پرعزم ہے،بالی ووڈ سپراسٹار

موسم کی سختی کے باوجود فلم ’’مام‘‘ کی ٹیم تمام مناظر کی عکس بندی کے لئے پرعزم ہے،بالی ووڈ سپراسٹار

ممبئی: بالی ووڈ نگری پر 90 کی دہائی میں راج کرنے والی اداکارہ سری دیوی اپنی نئی آنے والی فلم “مام” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 52 سالہ سری دیوی اپنی ہوم پروڈکشن فلم “مام” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ فلم کی شوٹنگ برفبانی پہاڑوں پر ہورہی ہے جہاں منفی 7 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ہے۔ شدید سردی کی وجہ سے ٹیم کے عملے میں سے بعض کی حالت بھی خراب ہوگئی جس پر سری دیوی نے ٹھنڈ سے بچنے کے لئے ہیٹرز منگوا لئے تاہم ان کا کہنا ہے کہ موسم کی سختی کے باوجود فلم مام کی ٹیم تمام مناظر کی عکس بندی کے لئے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ 1999 میں سپرہٹ فلم ’’جدائی‘‘ کے بعد سری دیوی نے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر بونی کپور سے شادی کرلی تھی اور اس کے بعد 2013 میں ان کی بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری فلم ’’انگلش ونگلش‘‘ سے ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔