پی پی کی اے این پی کو دوبارہ حکومت میں شمولیت کی دعوت

کسی بھی قسم کا فیصلہ صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس بلا کرکیا جائے گا، اے این پی.


Staff Reporter November 19, 2012
کسی بھی قسم کا فیصلہ صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس بلا کرکیا جائے گا، اے این پی۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی نے عوامی نیشنل پارٹی کو دوبارہ سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں صوبائی وزیر بلدیات آ غا سراج درانی ،وزیر قانون ایاز سومرو اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیران وقار مہدی ،اور راشد ربانی پر مشتمل وفد نے اتوار کو اے این پی سندھ کے صدرسینیٹر شاہی سید سے ملاقات کی،اس ملاقات میں سیاسی صورتحال ،امن وامان اور خاص طور پر سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012 کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

ملاقات میں پیپلز پارٹی کے رہنماء و صوبائی وزیر بلدیات آ غا سراج درانی نے کہا کہ پی پی کی حکو مت ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور کراچی میں امن امان کے قیام کے لیے عوامی نیشنل پارٹی کے کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، اس موقع پر شاہی سید نے پیپلز پارٹی کے وفد سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے متعلق اپنے تحفظات ، ٹارگٹ کلنگ اور ان کے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا،ملا قا ت کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما آ غا سراج درانی نے عوامی نیشنل پارٹی کی قیا دت کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اورانھیں دوبارہ سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دی، شاہی سید نے کہا کہ اس حوالے سے تھنک ٹینک کے اجلاس کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔