رجنی کانت کی فلم کی ڈبنگ کے حقوق 26کروڑ میں فروخت

رجنی کانت کی جو فلم کامیاب بزنس نہیں کرپاتی وہ افلم کے پروڈیوسر کو اس کی اصل رقم واپس کردیتے ہیں۔


Net News November 20, 2012
رجنی کانت کی فلم’’ کوچی دیان‘‘کی ہندی میں ڈبنگ کے لیے حقوق فروخت کردیے گئے۔ فوٹو : فائل

سائوتھ کے سپر اسٹار اور بالی وڈ اسٹار رجنی کانت کی نئی فلم کے ہندی میں ڈبنگ کے حقوق 26کروڑ میں فروخت ہوگئے ہیں ۔

61 سالہ اداکار کی اس عمر میں بھی مارکیٹ بڑی زبردست ہے ۔ان کی فلم'' کوچی دیان''کی ہندی میں ڈبنگ کے لیے حقوق فروخت کردیے گئے ۔بالی وڈ میں یہ بھی روایت رجنی کانت نے ڈالی ہے کہ ان کی جو فلم کامیاب بزنس نہیں کرپاتی وہ انھیں اس کی اصل رقم واپس کردیتے ہیں ۔تاہم ان کی بہت کم فلمیں ناکام ہوئی ہیں ،باکس آفس پر رجنی کی فلموں کے کامیاب ہونے کے اس قدر یقین پر ہی اس بھاؤ ڈبنگ کے لیے حقوق فروخت ہوئے ہیں ۔

مقبول خبریں