عینک والا جن کا کردار عمران اب کیسا دکھائی دیتا ہے

عمران کا اصل نام اجلال بخاری ہے اور انہوں نے اپنا زیادہ تر وقت بیرون ملک میں گزارا ہے


ویب ڈیسک May 30, 2016
اجلال بخاری عینک والا جن کے علاوہ بھی کئی ڈراموں میں چھوٹے موٹے کردار ادا کر چکے ہیں فوٹو ایکسپریس ٹریبیون

نوے کی دہائی میں عینک والا جن سب بچوں کا پسندیدہ ترین ڈرامہ تھا۔ جب بھی اس ڈرامے کا ذکر ہوتا ہے تو آج کے جوان اپنے بچپن کی سہنری یادوں میں کھو جاتے ہیں۔

عینک والا جن کے تمام کردار آج بھی سبھی کے ذہنوں میں تازہ ہیں خاص طور پرعمران، نستور جن، زکوٹا جن، ہامون جادوگر اور چارلی ماموں کے کرداروں کو بے پناہ شہرت حاصل ہوئی تھی۔



اس ڈرامے میں دس بارہ سال کے بچے کا کردار ادا کرنے والے عمران کا اصل نام اجلال بخاری ہے۔ اجلال بخاری عینک والا جن کے علاوہ بھی کئی ڈراموں میں چھوٹے موٹے کردار ادا کر چکے ہیں لیکن تعلیم کے سلسلے میں وہ زیادہ بیرون ملک مقیم رہے۔ عینک والا جن کے زیادہ تر کردار آج کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اجلال ان عظیم فنکاروں کی مالی معاونت کے لیے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔