عدالتی حکم عدولی پر 16پولیس افسران کو گرفتار کرنے کا حکم

متعدد بار نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود پولیس افسران نےعدالتی احکامات کومسلسل نظراندازکیا، عدالت میں پیش ہونے سے انکار.


Staff Reporter November 21, 2012
متعدد بار نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود پولیس افسران نے عدالتی احکامات کومسلسل نظراندازکیا، عدالت میں پیش ہونے سے انکار۔ فوٹو: فائل

عدالتی حکم عدولی پر پولیس افسران کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غربی صدرالدین بوہیو کی عدالت کے پبلک پراسیکیوٹر سید شمیم احمد نے فاضل عدالت سے تحریری شکایت کی ہے کہ اسلحہ ایکٹ ، چوری ، ہنگامہ آرائی جیسے معمولی نوعیت کے مقدمات پولیس کی عدم حاضری اور عدالتی احکامات کو نظرانداز کرنے پر دو اور تین برس سے التواکا شکار ہیں فاضل عدالت نے متعدد بار نوٹس جاری کیے تھے اور پولیس افسران و اہلکاروں کو گواہی کیلیے طلب کیا تھا لیکن انھوں نے عدالتی احکامات مسلسل نظرانداز اور عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔

وکیل سرکار نے فاضل عدالت سے انکے خلاف سخت عدالتی کارروائی کرنے کی استدعا کی تھی، فاضل عدالت نے وکیل سرکار کی استدعا منظور کرلی ، پولیس افسران اسلحہ ایکٹ کے الزام میں ملوث مشتاق احمد ، نعیم خان ، نوید الرحمٰن، فیضان احمد اور چوری کے الزام میں مشتاق جبکہ ہنگامہ آرائی میں ملوث جاوید و دیگر کے خلاف درج و زیرالتوا مقدمات میں گواہی کیلیے عدالت میں پیش نہیں ہورہے تھے ۔