نوبال کیوں دی بھارت میں ناراض کرکٹرنے امپائرکی بہن کوقتل کردیا

بہن پوجا اپنی سہیلیوں کے ساتھ جنگل سے مٹی لینے جارہی تھی کہ سندیپ پال نے گن پوائنٹ پرزہرملا شربت پینے پر مجبور کیا


Sports Desk June 01, 2016
بہن پوجا اپنی سہیلیوں کے ساتھ جنگل سے مٹی لینے جارہی تھی کہ سندیپ پال نے گن پوائنٹ پرزہرملا شربت پینے پر مجبور کیا ۔ فوٹو؛ فائل

اترپردیش میں ایک ولیج کرکٹ میچ میں نوبال دینے والے امپائر کی بہن کو مبینہ طور پر ایک کھلاڑی نے زہر پلاکر موت کی گھاٹ اتاردیا۔

علیگڑھ سے20 کلومیٹر دور جارارا ٹاؤن میں ہونے والے ایک میچ میں امپائر راج کمار نے اہم موقع پرنوبال کی کال دی، جس پر ایک کھلاڑی سندیپ پال غصے میں آگیا، اس نے راج کو فیصلہ بدلنے کو کہا، انکار پر نہ صرف انھیں مارا پیٹا بلکہ کہا کہ اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑے گا۔

اتوارکو راج کمار کی بہن پوجا اپنی سہیلیوں کے ساتھ جنگل سے مٹی لینے جارہی تھی کہ سندیپ پال نے گن پوائنٹ پر انھیں زہر ملا شربت پینے پر مجبور کیا، جسے پیتے ہی پوجا موقع پر ہلاک ہوگئی جبکہ باقی تینوں لڑکیاں تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہیں۔

مقبول خبریں