لاہورمیں نجی ائیرلائن کے طیارے کے چاروں ٹائر اڑان بھرنے کے دوران پھٹ گئے، مسافر محفوظ

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جون 2016
مین رن وے کو کچھ دیر کےلیے بند کردیا گیا، سوم ایوی ایشن حکام:فوٹو:فائل

مین رن وے کو کچھ دیر کےلیے بند کردیا گیا، سوم ایوی ایشن حکام:فوٹو:فائل

 لاہور: علامہ اقبال ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کے طیارے کے چاروں ٹائر ٹیک آف کے دوران پھٹ گئے تاہم تمام مسافر بال بال بچ گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورایئرپورٹ سے شاہین ایئر لائنز کی پرواز مسافروں کو لے کر دبئی کے لئے اڑان بھر رہی تھی کہ ٹیک آف کے دوران طیارے کے چاروں ٹائر پھٹ گئے تاہم حادثے میں کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد موقع پر موجود اہلکاروں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو طیارے سے نکال کر ایئر پورٹ کے لاؤنج میں پہنچا دیا۔

حادثے کے باعث رن وے طیاروں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا جب کہ سول ایی ایشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔