پیٹرسن نے ملتان کرکٹ گراؤنڈ کو دنیا کا خراب ترین میدان قرار دے دیا

پیٹرسن کے بیسٹ گرائونڈز میں وانکھیڈے، ایڈیلیڈ، اوول، ٹرینیڈاڈ، میلبورن، کنگسمیڈ، ہیڈنگلے اور سینچورین شامل ہیں۔


Sports Desk June 06, 2016
پیٹرسن کے بیسٹ گرائونڈز میں وانکھیڈے، ایڈیلیڈ، اوول، ٹرینیڈاڈ، میلبورن، کنگسمیڈ، ہیڈنگلے اور سینچورین شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: انگلینڈ کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن نے ملتان کرکٹ گراؤنڈ کو دنیا کا خراب ترین اسٹیڈیم قرار دے دیا۔

کیون پیٹرسن نے ان دس بہترین اور دس برے اسٹیڈیمز کی فہرست بنائی ہیں جہاں پر انھوں کرکٹ کھیلی۔ ان کی جانب سے برے اسٹیڈیمز میں بھارت کے کانپور کاگرین پارک اور احمد آباد کا موتیرا اسٹیڈیم شامل ہے جب کہ باقی وینیوز میں چیلمسفورڈ، کولوین بے، کینبرا، لیسٹر اور سینٹ کٹس شامل ہیں۔ اسی طرح ان کے 10 بیسٹ گرائونڈز میں وانکھیڈے، ایڈیلیڈ، اوول، ٹرینیڈاڈ، میلبورن، کنگسمیڈ، ہیڈنگلے، سینچورین، ویلنگٹن اور بارباڈوس شامل ہیں۔