محرم الحرام میں شوبز کا کوئی کام نہیں کرتی‘صلہ حسین

ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم خدا کی عبادت اور اسلام کے لیے قربانیاں دینے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کریں ۔


INP November 22, 2012
مجالس میں شرکت اور عبادت میں دس دن گزارتی ہوں، صلہ حسین ۔ فوٹو: فائل

اداکارہ صلہ حسین نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں مجالس میں شرکت اور عبادت کے علاوہ کوئی کام نہیں کرتی' محرم الحرام کے دس دن ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہوتے اور اگر ہم ان کو بھی نظر انداز کر دیں تو یہ کسی بھی صورت انسانیت نہیں ہے۔

لاہور میں ایک مجلس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صلہ حسین نے کہا کہ میں نہ صرف اپنے گھر میں مجالس اور نیاز کا اہتمام کرتی ہوں بلکہ جہاں بھی مجالس ہوں زیادہ سے زیادہ مجالس میں شرکت کر سکوں۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے کام قیامت کے روز بھی ختم نہیں ہوں گے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم دنیا کے کاموں کے ساتھ ساتھ خدا کی عبادت اور اسلام کے لیے قربانیاں دینے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کریں۔