اینکرز کی باتیں لوگ سنجیدگی سے لیتے ہیںامیتابھ بچن

نیوز چینلز کو محتاط رہنا چائیے اور کوئی بھی خبر چلانے سے پہلے اس کی تصدیق کر لینی چائیے ۔


Net News November 22, 2012
نیوز چینلز کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں، امیتابھ بچن فوٹو: فائل

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ نیوز چینلز کو اپنی ذمے داری کا احساس نہیں ہے اور اینکرز کو اپنا رویہ ٹھیک کرنا چائیے کیونکہ ان کی باتیں لوگ سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

حال ہی میں ایک بھارتی نیوز چینل پر لیجنڈری اداکار پران کی علالت کی خبر کے ساتھ یہ کہا گیا کہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ خبر سنتے ہی امیتابھ فوری طور پر انھیں دیکھنے نکل پڑے اور انھیں بیمار تو پایا لیکن تشویشناک حالت میں ہر گز نہیں تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ میڈیا کی اس غلط خبر نے انھیں کافی پریشان کیا او ر یقینا اس طرح کی خبریں ٹی وی پر دیکھ کر لوگ روز ہی پریشان ہوتے ہوں گے۔ امیتابھ بچن کے مطابق نیوز چینلز کو محتاط رہنا چائیے اور کوئی بھی خبر چلانے سے پہلے اس کی تصدیق کر لینی چائیے کیونکہ یہ خود ان کی ساکھ کا سوال ہے۔

مقبول خبریں