اداکاری میں آزاد خیالی پر پابندی برداشت نہیں،ایشوریہ رائے

شوبز ڈیسک  منگل 7 جون 2016
فنکار اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک وہ پابندیوں سے خود کو آزاد نہ کرلے، ایشوریہ  فوٹو: فائل

فنکار اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک وہ پابندیوں سے خود کو آزاد نہ کرلے، ایشوریہ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ کی سینئر اور خوبرو اداکارہ ایشوریہ رائے 2007میں اداکار ابھیشک بچن کیساتھ شادی کے بعد ایک کامیاب اور پرسکون زندگی گزار رہی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ فیملی کی طرف سے انھیں روائتی اور موزوں کرداروں تک محدود رہنے کا کتنا دباؤ ہے تو ان کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے بالی وڈ میں قدم رکھا توپہلے وہ کرداروں کے حوالے سے آزادخیالی کی قائل تھیں۔فنکار اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک وہ پابندیوں سے خود کو آزاد نہ کرلے۔

ایشوریہ کا کہنا تھا کہ وہ بیباکی کی حد تک رول کرنے کو اچھا نہیں سمجھتیں تاہم کردار اور کہانی کی ڈیمانڈ ہو تو کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔