گجر نالے پر پل کا منصوبہ دسمبر کے آخر تک مکمل ہو جائیگا

نالوں پر بنائے گئے پلوں کا مقصد ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے،محمد حسین سید.


Staff Reporter November 22, 2012
نالوں پر بنائے گئے پلوں کا مقصد ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے،محمد حسین سید۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا ہے کہ اورنگی اور گجر نالہ شہر کے مرکزی نالوں میں شامل ہیں اور اہم علاقوں سے گزرنے والے ان نالوں پر بنائے گئے پلوں کے منصوبوں کا مقصد ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور شہر کے بنیادی انفرااسٹرکچر کو ترقی دینا ہے۔

اورنگی ٹائون نالہ اور گجر نالہ پر پل کے منصوبے دسمبر کے آخر تک مکمل کرلیے جائیں گے، اورنگی نالے پر تعمیر ہونے والے پل پر 9کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئے گی، گجر نالے پر پل کی تعمیر کا منصوبہ بھی اختتامی مراحل میں ہے اوریہ پل اب 4کے بجائے 6لین پر مشتمل ہوگا، یہ بات انھوں نے اورنگی اور گجر نالہ پل کے تعمیراتی کاموں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز الطاف جی میمن، سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونی کیشن محمد اطہر، پروجیکٹ ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔