راجستھان میں بس کی ٹرک سے ٹکر 13 افراد ہلاک

ضلع پورو میں پیش آنے والے حادثے میں 39 زخمی ہوئے ،7 کی حالت نازک


APP November 23, 2012
ضلع پورو میں پیش آنے والے حادثے میں 39 زخمی ہوئے ،7 کی حالت نازک. فوٹو: فائل

بھارتی ریاست راجستھان میں جمعرات کی صبح مسافر بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے نتیجہ میں 13 افراد ہلاک اور39 زخمی ہوگئے جن میں سے 7 کی حالت نازک ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ راجستھان کے ضلع پورو میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی مسافر بس ریاستی دارالحکومت جے پور سے کرن پور شہر جارہی تھی کہ سردار شہر کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی۔