یونس خان مزید 5 سال پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کے خواہاں

جس طرح ابھی کھیل رہا ہوں تو شاید مزید 4 سے 5 سال پاکستان کیلئے کھیل جاؤں، یونس خان


Sports Reporter June 18, 2016
اگر کھیل کو خیرباد کہہ بھی دیا تو پوری امید ہے کہ اسد شفیق اور اظہر علی جیسے باصلاحیت بیٹسمین میرا خلا پُر کرسکتے ہیں، یونس خان۔ فوٹو: فائل

لاہور: یونس خان نے تاحال اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا اور ان کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ انگلینڈ میں میرا شاید آخری ٹور ہو لیکن بحیثیت کرکٹر میں اپنی فٹنس اور فارم سے بہت مطمئن ہوں، اگر ملک کیلیے اسی طرح کارکردگی دکھاتا رہا جس طرح ابھی دکھا رہا ہوں تو شاید مزید 4 سے 5 سال کھیل جاؤں۔

قومی ٹیم کے اسٹار کرکٹر نے کہا کہ اگر کھیل کو خیرباد کہہ بھی دیا تو پوری امید ہے کہ اسد شفیق اور اظہر علی جیسے باصلاحیت بیٹسمین میرا خلا پُر کرسکتے ہیں، اکثر کوئی بڑا کھلاڑی ریٹائر ہوتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ خلا کس طرح پر ہوگا لیکن پھر کوئی ایسا سامنے آتا ہے جو کمی کا احساس نہیں ہونے دیتا، میرے بعد بھی کئی کرکٹر آئیں گے جو مجھ سے بہتر کھیل پیش کرسکتے ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ اپنی موجودہ فٹنس اور فارم سے بہت مطمئن ہوں، اگر ملک کے لئے اسی طرح کارکردگی دکھاتا رہا جس طرح ابھی دکھا رہا ہوں تو شاید مزید 4 سے 5 سال پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلوں۔

مقبول خبریں