موچکو پولیس نے چونا بھرکر رکھے جعلی بم کا مقدمہ درج کرلیا

نالے سے برآمد ہونے والا مواد بم نہیں تھا،پلاسٹک کے پائپ میں چونا بھرا گیا تھا،ذرائع


Staff Reporter November 24, 2012
امام بارگاہ زین العابدین کے سامنے خشک نالے سے 500 گرام وزنی اور دیسی ساختہ تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا. فوٹو: فائل

موچکو پولیس نے اپنی کارکردگی ظاہر کرتے ہوئے جعلی بم ملنے کا مقدمہ درج کرلیا جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ کو بھی شامل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات 22 نومبر کو بلدیہ ٹائون سیکٹر 19-Dگلشن غازی میں امام بارگاہ زین العابدین کے سامنے خشک نالے سے 500 گرام وزنی اور دیسی ساختہ تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا ، بال بیئرنگ ، نٹ بولٹ اور تین بیٹریاں شامل تھیں۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا تھا کہ مذکورہ بم نہیں تھا ،پلاسٹک کے پائپوں میں چونا بھر کر رکھ دیا گیا تھا لیکن موچکو پولیس نے اپنی کارکردگی ظاہر کرتے ہوئے اس واقعے کا بھی مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 349/12 بجرم دفعہ 7-ATA اور 3/4 ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے۔