عامر خان اور شاہ رخ دونوں محنتی اداکار ہیں رانی مکھرجی

دونوں میں اپنے کام سے لگن اور جنون مشترکہ امر ہے، بالی وڈ اداکارہ کی گفتگو


Net News November 24, 2012
رانی مکھرجی نے کہا کہ دونوں اداکاروں میں جو بات مجھے مشترکہ نظر آئی وہ یہ کہ وہ اپنے ایک ایک شاٹ کا خیال رکھتے تھے۔ فوٹو: فائل

SUKKUR: بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے کہا ہے کہ عامر خان اور شاہ رخ کاسٹائل اور شخصیات ایک دوسرے سے مختلف ہیں تاہم دونوں میں اپنے کام سے لگن اور جنون مشترکہ امر ہے۔

ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے 34 سالہ اداکارہ نے کہا کہ انھوں نے اپنے کیرئیر کے شروع میں عامر خان کے مقابل فلم غلام میں لیڈ رول کیا تھا بعد میں کئی برس بعد انھوں نے شاہ رخ کے مقابل فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ دونوں اداکاروں میں جو بات مجھے مشترکہ نظر آئی کہ وہ اپنے ایک ایک شاٹ کا خیال رکھتے تھے اور دونوں سیٹ پر اپنے جونیئرزکا بہت خیال رکھنے کے ساتھ بہت ہی پروفیشنل انداز میں اپنے کام کرتے تھے۔

مقبول خبریں