ممتا کلکرنی کیخلاف ایفیڈرین کی اسمگلنگ کا مقدمہ درج

شوبز ڈیسک  پير 20 جون 2016
اداکارہ کوکینیاسے ملک بدرکرانے کے لیے ’’ریڈ کارنر نوٹس‘‘جاری کرایاجائیگا،پولیس  ۔  فوٹو : فائل

اداکارہ کوکینیاسے ملک بدرکرانے کے لیے ’’ریڈ کارنر نوٹس‘‘جاری کرایاجائیگا،پولیس ۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ممتا کلکرنی پر ایفیڈرین اسمگلنگ کے الزام پر مقدمہ درج کر لیا گیا اور پولیس نے ملزمہ کا ریڈ وارنٹ حاصل کرنے کے لیے سی بی آئی سے رابطہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا کلکرنی پر2 ہزارکروڑ مالیت کی ایفیڈرین اسمگلنگ کے الزام پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور اب پولیس کی جانب سے اداکارہ کو کینیا سے ملک بدر کرنے کے لیے سی بی آئی سے ملزمہ کے نام کا ’’ریڈ کارنر نوٹس ‘‘جاری کرنے کے لیے رابطہ کیا جائیگا۔ پولیس کمشنر پرامبیر سنگھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے اس کیس میں ملوث ملزمان کی بیانا ت کی روشنی میں ممتا کلکرنی اور انکے بزنس پارٹنر کا نام شامل کیا ہے اور اب انکے خلاف ریڈ کارنر نوٹس حاصل کرنے کا عمل جاری ہے۔

پولیس نے دس ملزمان کو گرفتار کیا اور مقامی عدالت میں ان کے خلاف چارج شیٹ بھی پیش کی جب کہ کیس میں نامزد مزید 7 ملزمان تاحال پولیس کو مطلوب ہیں۔کمشنر نے کہا کہ کیس میں ملوث ملزمان نے انکشاف کیا تھا کہ ممتا کلکرنی اور انکے بزنس پارٹنر نے ایک میٹنگ منعقد کی تھی اور کچھ بزنس کلائنٹس کیساتھ کاروبار ی تفصیلات کا تبادلہ کیا تھا جس پر انکے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔