مزارات کی حفاظت حکومتی ذمے داری ہےثروت قادری

غریبوں ،ناداروںکیلیے مزارات اولیا پرکئی دہائیوں سے جاری لنگر بھی بند کر دیا گیا.


Staff Reporter November 24, 2012
غریبوں ،ناداروںکیلیے مزارات اولیا پرکئی دہائیوں سے جاری لنگر بھی بند کر دیا گیا. فوٹو : فائل

KARACHI: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ مساجدوں، مزارات اور مذہبی اجتماعات کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔

عبداللہ شاہ غازی سمیت 4 مزارات کو بند کردینا حکومتی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، خطرات تو محرم الحرام کے جلوسوں کو بھی ہیں حکومت ان پر بھی پابندی لگادے ،ہم کسی بھی مذہبی رسومات، اجتماعات پر پابندی کے حامی نہیں ہیں، پاکستان سنی تحریک مزارات اولیا کوبند کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے مزارات اولیا پر غریبوں ،ناداروںکیلیے دہائیوں سے جاری لنگر بھی بند کر دیا گیا، حکومت و انتظامیہ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے بجائے ایسے اقدامات کررہی ہے جو آئین اور جمہوری قدروں کے منافی ہیں۔

انھوںنے کہا کہ پورا ملک اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے سیکیورٹی اداروں کو جدید آلات اور جدید تربیت کی ضرورت ہے اورنگی ٹائون میں دھماکے سیکیورٹی لیپس کا شاخسانہ ہے،دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں وہ صرف بیرونی ایجنڈے کی تکمیل اور ڈالرز کے لالچ میں بے گناہ عوام کو قتل کررہے ہیں،انھوںنے کہا کہ سید عبداللہ شاہ غازیؒ، عالم شاہ بخاریؒ،مصری شاہؒ اور سید سخی سلطان شاہ بخاریؒ کے مزارات کو فی الفور کھولا جائے تاکہ زائرین مزار کی زیارت کر سکیںاور غریبوں میں لنگر کا سلسلہ بھی شروع ہوسکے۔