دولت اورشہرت کے باجود امجد صابری نے لیاقت آباد نہ چھوڑا نشانہ بھی وہیں بنے

امجدصابری نے دھمکیوں کے حوالے سے انھیں یاعلاقے کے تھانے میں کوئی اطلاع نہیں دی تھی، ایس پی لیاقت آباد


Staff Reporter June 23, 2016
امجدصابری نے دھمکیوں کے حوالے سے انھیں یاعلاقے کے تھانے میں کوئی اطلاع نہیں دی تھی، ایس پی لیاقت آباد۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: مشہورقوال امجدصابری نے عزت، شہرت اوردولت کمانے کے باوجود اپنی جائے پیدائش لیاقت آباد نمبر 3 نہیں چھوڑا، دہشت گردوں نے انھیں نشانہ بھی لیاقت آباد میں ہی بنایا، وہ جب بھی فارغ ہوتے تھے تو لیاقت آباد میں اپنے پرانے دوستوں میں آکربیٹھ جاتے تھے۔

ایس پی لیاقت آباد ثاقب ابراہیم نے ایکسپریس کوبتایا کہ امجدصابری نے دھمکیوں کے حوالے سے انھیں یاعلاقے کے تھانے میں کوئی اطلاع نہیں دی تھی، امجد صابری سے صرف ایک ملاقات ہوئی تھی وہ بھی ان کے گھر پر قوالی کا پروگرام تھا جہاں وہ سیکیورٹی چیک کرنے گئے تھے۔

واضح رہے مختلف ٹی وی چینلزپرخبریں نشر کی گئی تھیں کہ امجد صابری نے اپنے علاقے کے تھانیدارکو بتایا تھا کہ انھیں شبہ ہے کہ برطانیہ کے دورے سے واپس آنے کے بعد ان کی ریکی کی جارہی ہے تاہم ایس پی لیاقت آبادثاقب ابراہیم نے ان خبروںکوغلط قراردیا ہے۔