چین مقامی ہوٹل میں دھماکا14افراد ہلاک درجنوں زخمی

6افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 8افراد اسپتال میں چل بسے، 17 افراد کی حالت تشویشناک ،دھماکے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔


INP November 25, 2012
6افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 8افراد اسپتال میں چل بسے، 17 افراد کی حالت تشویشناک ،دھماکے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ فوٹو: رائٹرز

چین کے صوبے شکسی کے مقامی ہوٹل میں دھماکے سے چودہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

ہفتہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کی کاوئنٹی میں کے ہوٹ پوٹ ریسٹورنٹ میں اچانک دھماکا ہوا جس سے بھڑکنے والی آگ نے عمارت کی دوسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔دھماکے سے چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ آٹھ افراد آٹھ سپتال میں چل بسے۔ حکام کے مطابق حادثے میں سینتالیس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے سترہ افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔