بلدیہ عظمیٰ کراچی نے قبرستانوں کی چار دیواریاں نہ ہونے کا نوٹس لے لیا

بلدیہ عظمی کراچی نے قبرستانوں کی چار دیواریاں نہ ہونے کا نوٹس لے لیا.


Staff Reporter November 25, 2012
بلدیہ عظمی کراچی نے قبرستانوں کی چار دیواریاں نہ ہونے کا نوٹس لے لیا. فوٹو: فائل

بلدیہ عظمی کراچی نے قبرستانوں کی چار دیواریاں نہ ہونے کا نوٹس لے لیا اور افسران کو ہدایت کی ہے قبرستانوں کی چار دیواریاں فوری طور پر تعمیر کی جائیں۔

قبرستانوں کے داخلی راستوں پر گیٹ نصب کیے جائیں، تمام قبرستانوں میں کائونٹر روم بنائے جائیں، یوپی ایس کے انتظامات کیے جائیں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے ، بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں طارق روڈ قبرستان، سخی حسن قبرستان، محمد شاہ قبرستان، پاپوشنگر قبرستان، سعودآباد قبرستان،کورنگی6قبرستان،شیرپائوریڑھی قبرستان، شہدائے حق قبرستان عزیزآباد، یاسین آباد قبرستان، شیرشاہ قبرستان، یعقوب آباد اورنگی قبرستان کی چار دیواریاں تعمیر کی جائیں گی، ان قبرستانوں کے داخلی راستوں پر گیٹ نصب کیے جائیں گے، ان قبرستانوں میں کائونٹر روم بنائے جائیں گے، عملے کو شفٹوں میں تعینات کیا جائے گا اور شجرکاری مہم شروع کی جائے گی۔