اميتابھ بچن كی زندگی سے بے حد متاثر ہوں ارجن رام پال

بالی ووڈ كے چارمنگ اداكار اور بھارت كے صف اول كے ماڈل ارجن رام پال اميتابھ بچن كی طرح زندگی گزارنے كے خواہشمند ہيں.


INP November 26, 2012
ارجن رامپال کی ديرينہ خواہش ہے كہ وہ اپنی زندگی كا ايک دن ان كے انداز ميں جی سكيں۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:

اداكار ارجن رام پال نے کہا کہ وہ اميتابھ بچن كی زندگی سے بے حد متاثر ہیں۔


بالی ووڈ كے چارمنگ اداكار اور بھارت كے صف اول كے ماڈل ارجن رام پال اميتابھ بچن كی طرح زندگی گزارنے كے خواہشمند ہيں ۔ بھارت کی ایک ٹی وی شو كے دوران ميزبان كے پوچھے گئے سوال كے جواب ميں ارجن كا كہنا تھا كہ وہ بالی ووڈ كے ميگا اسٹار اميتابھ بچن كی زندگی سے بے حد متاثر ہيں اور ان كی ديرينہ خواہش ہے كہ وہ اپنی زندگی كا ايک دن ان كے انداز ميں جی سكيں۔


اس خواہش كا اظہار كرنے والے ارجن رامپال پہلے بالی ووڈ اداكار نہيں بلكہ ان سے پہلے ہريتک روشن بھی بگ بی كو اپنا آئيڈيل قرار ديتے ہوئے اس كی طرح زندگی گزارنے كی خواہش كا اظہار كر چكے ہيں۔