سانحہ بلدیہالیکٹرک انسپکٹر کراچی امجد علی کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے تفتیشی افسر اور سرکار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے۔


Staff Reporter November 26, 2012
استغاثہ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے چالان میں ملزم کو بے گناہ قرار دیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

ISLAMABAD: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی عبداﷲ چنہ نے سانحہ بلدیہ آتشزدگی کیس میں ملزم قرار دیے گئے الیکٹریکل انسپکٹر کراچی ریجن 2 حکومت سندھ امجد علی کی 5 لاکھ روپے کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری یکم دسمبر تک منظور کرلی ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر اور سرکار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے استغاثہ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے چالان میں ملزم کو بے گناہ قرار دیا تھا تاہم فاضل عدالت نے پولیس کی رپورٹ مسترد کردی تھی اور مذکورہ انسپکٹر کو ملزم قرار دیکراسکی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔