سوئم حسینؓ پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں آئی جی

ڈی آئی جیز علاقوں میں مسلسل گشت اور اسنیپ چیکنگ کو یقینی بنائیں، اعلامیہ جاری


Staff Reporter November 27, 2012
آئی جی سندھ فیاض لغاری نے ہدایات جاری کی کہ سوئم کے موقع پر تمام ڈی آئی جیز علاقوں میں مسلسل گشت اورکڑی نگرانی کا عمل جاری رکھیں۔ فوٹو: فائل

سینٹرل پولیس آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سوئم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر منعقد کی جانے والی مختلف مجالس اور برآمد ہونے والے جلوسوں کی سیکیورٹی انتہائی موثر اور مربوط بنائی جائے۔

انھوں نے کہا کہ پولیس ذونز، اضلاع اور تھانوں کی سطح پر انٹیلی جنس اداروں ، مذہبی قائدین ، رہنمائوں ، علمائے کرام اور کمیونٹی کے نمائندوں سے قائم روابط کو برقرار رکھا جائے تاکہ ماہ محرم کے گذشتہ ایام کی طرح آنے والے دنوں میں بھی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، انھوں نے ہدایات جاری کی کہ سوئم کے موقع پر تمام ڈی آئی جیز علاقوں میں مسلسل گشت اورکڑی نگرانی کا عمل جاری رکھیں۔