راولپنڈی میں گھر سے میاں بیوی اور دو بیٹیوں کی لاشیں برآمد

مقتولین کی شناخت شیر افضل، اس کی اہلیہ آسیہ بی بی اور 2 بیٹیوں میں 18 سالہ شیما اور 14 سالہ عیزہ کے نام سے ہوئی ہے


ویب ڈیسک July 04, 2016
گھر سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے فوٹو : فائل

پولیس کو اڈیالہ روڈ پر واقع ایک گھر سے میاں بیوی اور ان کی 2 بیٹیوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر ڈھوک پہاڑیاں میں اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے ایک گھر میں کارروائی کرتے ہوئے 4 لاشیں برآمد کرلیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرنے والے میاں بیوی اور ان کی دو بچیاں ہیں۔ جن کی شناخت گھر کے سربراہ شیر افضل اور اس کی اہلیہ آسیہ سے ہوئی ہے جبکہ ان کی بیٹیوں میں 18 سالہ شیما بی بی اور 14 سالہ عیزہ بی بی شامل ہیں۔ گھر سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ، لاشوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مقتولین کے عزیز و اقارب سے تفتیش کے بعد واقعے کی وجوہات اور ملزمان کا تعین ہوسکے گا۔

مقبول خبریں