سونا 51000 ہزارروپے فی تولہ کے قریب پہنچ گیا

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے کے اضافے سے720 روپے ہوگئی


Business Reporter July 05, 2016
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے کے اضافے سے720 روپے ہوگئی:فوٹو: فائل

SIALKOT: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1352 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450 ، 386 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہوراسلام آباد راولپنڈی پشاوراورکوئٹہ میں فی تولہ سونے کی قیمت 50950 اور فی دس گرام 386 روپے کے اضافے سے 43671 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے کے اضافے سے720 روپے ہوگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 51.43 روپے کے اضافے سے617.14 روپے ہوگئی۔

مقبول خبریں