ناجائز کٹوتی پر آباد گاروں کا رائس ملوں کیخلاف مظاہرہ

دھان کے نرخ من پسند مقرر کرنے کے علاوہ فی بوری 8 کلو کٹوتی کی جاتی ہے، مظاہرین


Nama Nigar November 28, 2012
مہنگی کھاد اور زرعی ادویہ کے باعث کسانوں کو نقصان، حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

کھوسکی رائس ملز مالکان کی جانب سے غیر قانونی کٹوتی اور کم نرخ پر دھان کی خریداری کے خلاف آبادگاروں کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھوسکی کے سیکڑوں آبادگاروں نے دھان کی فی بوری پر 5 سے 8 کلو غیر قانونی کٹوتی کرنے کے خلاف کھوسکی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جواد خان، افتخار احمد، جنید خان نے بتایا کہ کھوسکی کے رائس ملز مالکان دھان کا ریٹ کم مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ فی بوری 5 سے 8 کلو کٹوتی کررہے ہیں جو کہ آبادگاروں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مل مالکان اور بیوپاریوں نے دھان کے 800 روپے فی من ریٹ مقرر کردیے ہیں، کھاد اور زرعی ادویہ مہنگی ہونے کے سبب آبادگاروں کو نقصان کا سامنا ہے اور آبادگارمجبوری کے تحت کم نرخ پر دھان بیچ رہے ہیں، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے دھان کے صحیح نرخ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبول خبریں