اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کمیشن کا پراناریکارڈ ہیک

حساس معلومات ویب سائٹ پر جاری،نظام محفوظ بنانے کے اقدامات کر رہے ہیں،ترجمان


Monitoring Desk November 28, 2012
حساس معلومات ویب سائٹ پر جاری،نظام محفوظ بنانے کے اقدامات کر رہے ہیں،ترجمان فوٹو وکی پیڈیا

KARACHI: اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کمیشن کا پراناریکارڈ ہیک کرلیاگیا ہے ۔

ہیکرز نے یہ حساس معلومات اپنی ویب سائٹ پر جاری کردیں۔ انھوں نے جوہری توانائی کمیشن کے پرانے کمپیوٹر سرورز سے معلومات چرائیں۔ جوہری توانائی کمیشن کے تر جمان کا کہنا ہے کہ ہم کمپیوٹر نظام کو محفوظ بنانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔