سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میرے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی، سلمان خان

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 جولائی 2016
بالی ووڈ ہدایتکار راج کمار ہیرانی اپنے قریبی دوست سنجے دت کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ ہدایتکار راج کمار ہیرانی اپنے قریبی دوست سنجے دت کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہےکہ سنجے دت سے قریبی تعلق رہا ہے جس کے باعث ان کی زندگی پر بننے والی فلم میرے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی۔

بالی ووڈ  اسٹارز سلمان خان اور سنجے دت کی آپس میں گہری دوستی رہی ہے لیکن سنجو بابا کے جیل سے رہائی کے بعد دونوں اسٹار میں ناراضی جاری ہے جس کے باعث تقریبات میں ایک دوسرے کو نظر انداز کررہے ہیں تاہم اب سلو میاں کے سنجے دت سے متعلق بیان نے سب کو حیران کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سلمان خان اپنے ساتھی اداکار سنجے دت کو نظر انداز کرنے لگے

بالی ووڈ  کے نامور ہدایتکارراج کمار ہیرانی اپنے قریبی دوست سنجے دت کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں جس میں مرکزی کردار اداکار رنبیر کپور ادا کریں گے جب کہ فلم میں سنجے دت کے قریبی دوست سلمان خان کے حوالے سے بھی کردار شامل کیا ہے جس کے لیے ابھی کسی اداکار کو کاسٹ نہیں کیا گیا تاہم سلو میاں کا فلم میں کردار سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ سنجے دت سے قریبی تعلق رہا ہے جس کے باعث ان  کی زندگی پر بننے والی فلم میرے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سلمان خان اور سنجے دت میں اختلافات کی وجہ خاتون منیجر نکلی

واضح رہے کہ رواں برس فروری میں اداکار سنجے دت جیل سے ساڑھے 3 برس قید کی سزا پوری کرکے رہا ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔